BIJAPUR INFO

وظیفہ یاب ا یس بی چلاوادی تعلقہ جسمانی افسر کا ودائی جلسہ

مدے بہال:7فروری (لاڈلے مشئخ)
مدے بہال کے محبوب نگرسرکاری اردولڑ کیوں کی ہائیرپرائیمری اسکول میں مدے بہال اور بیدرکندی کالسٹر کے صدرمدرس اور سی آرپی کے ز یر اہتمام وظیفہ یاب ا یس بی چلاوادی تعلقہ جسمانی افسر کا ودائی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا، اس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اے.ایچ. قاضی نے اپنے خیالوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بااخلاق ایماندار نیک اور سنجیدہ مزاج کے افراد ہیں حب الوطن کہ چلاوادی کا تعلق اس تعلقہ سے ہے جنہوں نے مختلف مقا مات پر خدمت انجام دی اور وظیفہ یابی ان کے تعلقہ میں ہی ہوئی ہے۔

سی آر پی بیدرکندی کالسٹر اے آئی مدے بہال نے خطاب کرتے ہوئے چلاوادی کے ساتھ ان کے تعلقات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

میر معلمہ ایم اے حویلی نے تقریرمیں کہا ا یس بی چلاوادی ایک ایماندار افسر تھے۔انہوں نے اردو زبان کی اہمیت وبقاء کی خاطرضروری اقدامات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔

ایچ ایل کریڈی عرضی جسمانی افسر، ا سکول کے میر معلّمہ یف.یس.باغبا ن،ایس ڈی ایم سی صدر محبوب گولسنگی،سرکاری ہائی اسکول کے عرضی میر معلم اے سی کیرور، ڈی اے سند گی سی آرپی مدے بہال کالسٹر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مہمانان خصوسی یس بی چلاوادی اور ایچ ایل کریڈی کو گلپوشی اور شال پوشی پیش کی گئی۔ جلسہ کا آغاز یو ین ملاّمیر مدرس ہنڈرگل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حمد یم یس عطاّر میر معلمہ ہریمورال نے کیا، رضوانہ باغوان نے نعتیہ کلام پیش کئے۔ استقبال اورگلپوشی آر.بی. میاگری نے کی اور شکریہ کاخوشگوار فریضہ اے.ین.ہلّورنے اداکیا۔ نظامت کے فرائض پیرزادے میڈم نے انجام دیئے۔ ا س جلسہ میں اسکولی بچے اساتذہ اور دیگر افراد مووجودرہے۔

error: Content is protected !!