BIJAPUR INFO

تالیکوٹ میں مسجد اعلیٰ کی سنگ بنیاد

تالیکوٹ :مدے بہال ٹاون کے تالیکوٹ میں سنمارگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام، ٹیپو نگر میں جماعت اسلامی ہند کے رکن مرحوم عبداشکور چودھری کے جانب سے وقف کردہ زمین پر مسجد اعلیٰ کی سنگ بنیاد، مولانا محمد یوسف کنی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے ہاتھوں عمل میں آئی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زمین پر سب سے مقدس جگہ اگر کوئی ہے تو وہ اَللّٰهُ کا گھر، مسجد ہے جہاں پر صرف اَللّٰهُ تعالیٰ ہی کی عبادت ہوتی ہے. اسکے علاوہ اس جگہ میں کسی اور کو پکارا نہیں جاتا. مسجد کو عبادات کے ساتھ ساتھ ایک ترقیاتی مرکز بنائیں جہاں پرتمام اِنسانیت کی بھلائی کے کام ہوں.

اس موقع علاقہ بیلگام کے ناظم جناب محبوب عالم بڑگن نے افتتاحی کلیمات پیش کئے، جلسہ میں میراج الدین نداف,. عبدالغنی مکاندار, کے آر چٹرکی.,مسعود کیمیاوی, یم ڈی یقین, اے کے باغبان, خاجہ حسین سگر, ابراھیم منصور, محبوب ہنڈے باگ, داؤد تحصیلدار,و دیگر افراد موجود رہے, اللہ بخش نماز کٹی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہو, مجاہد نماز کٹی نے پروگرام کی نظامت کی. اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا.

error: Content is protected !!