قبرستان کی صفائی کے کام میں تعاون کرنے نوجوانان بیدر سے اپیل

بیدر : (علیم الدین) شہر کے وارڈ نمبر 11 میں درگاہ حضرت سید مبارک شہید رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے کے قبرستان میں جھاڑیوں کی کثرت کی وجہ سے جنازہ لے جانے اور تدفین کے لئے کافی مسائل پیش ہو رہے ہیں۔بیدر میں قبرستان کی صفائی کا عزموسیع اراضی میں اس قبرستان کی برسوں سے صفائی نہیں ہونے کی وجے سے جھاڑیاں گھنے درخت میں تبدیل ہوگئے ہیں بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں قبرستان کمیٹی کے رکن عبدالعلیم نے کہا کہ محکمہ جنگلات وقف بورڈ اور محکمہ بلدیہ میں نمائندگی کرتے ہوئے قبرستان کی صفائی کے لیے درخواست کی گئی مگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کے نوجوان نے محلہ وارڈ نمبر 11 نے یہ طے کیا کہ وہ خود اپنے قبرستان کی صفائی کریں گے۔قبرستان کمیٹی کے صدر حفیظ نے تمام نوجوانان شہر سے اپیل کی کہ وہ قبرستان کے اس صفائی کے کام میں تعاون کریں اور شب معراج اور شب برات سے پہلے اس قبرستان کو مکمل صاف کرنے کے لئے ان کا ساتھ دیں.

error: Content is protected !!